اہم خبریںپاکستانتازہ ترینشوبز

لیجنڈ اداکار شکیل 85سال کی عمر میں انتقال کرگئے

کراچی(اے ون نیوز)کراچی میں اداکار شکیل 85 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

خاندانی ذرائع نے بتایا کہ شکیل احمد گزشتہ چند روز سے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے جو آج اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔

اہلخانہ کا کہنا ہے کہ اداکار شکیل کا بائی پاس آپریشن بھی ہوا تھا وہ کئی سال سے علیل تھے۔

اداکار شکیل کا اصل نام یوسف کمال تھا۔ انہوں نے متعدد لازوال ڈراموں میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

اداکار شکیل کے مشہور ڈراموں میں انکل عرفی، آنگن ٹیڑا، ان کہی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق اداکار شکیل کی بیٹی آج رات سعودی عرب سے کراچی پہنچ رہی ہیں ، اداکار کا بیٹا پہلے ہی کراچی میں موجود ہے۔

مرحوم شکیل کی نمازجنازہ کل بعد نماز عصر اداکی جائےگی۔

لیجنڈ اداکار کی زندگی پر ایک نظر
پاکستان کے معروف لیجنڈری اداکار یوسف کمال عرف شکیل احمد 29 مئی 1938 کو بھوپال میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے متعدد مشہور ڈراموں میں کام کیا۔ انکل عرفی، شہزوری، زیر زبر پیش،آنگن ٹیڑھا، ان کہی ان کے یادگار ڈراموں میں شامل ہیں۔

شکیل نے اس کے علاوہ متعدد فلموں میں بھی کام کیا۔

شکیل اداکارانہ صلاحیتوں سے کئی عشروں تک پاکستان اور دنیا بھر میں اردو ڈراموں کی پہچان بنے رہے اور آنے والے اداکاروں پر اپنے فن کا گہرا نقش چھوڑ گئے ۔

اداکار شکیل نے انگریزی فلم جناح میں لیاقت علی خان کا کردار نبھایا تھا۔ خاندانی ذرائع نے بتایا کہ شکیل احمد کئی سالوں سے جوڑوں کی بیماری کا شکار تھے۔

Related Articles

Back to top button