ٹورنٹو(اے ون نیوز)کینیڈا میں معروف میوزیکل بینڈ جنون کا شو کینسل ہونے پر عوام شدید مایوس ہوئی ہے۔ پروموٹر موشیخ اور جنون بینڈ میں تنازعہ کھڑا ہوگیا ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
جنون بینڈ کی مینجمنٹ کے مطابق پروموٹرپہلے سے طے شدہ معاہدے کو پورا نہیں کرپائے جبکہ پروموٹرز کا کہنا ہے کہ ایسی کوئی بات نہیں جنون بینڈ نے ہی یہ کنسرٹ خود کینسل کردیا ہے۔ واضح رہے کہ اس شو کے ٹکٹس بیچے جاچکے ہیں اور متعدد اسپانسرز نے بھی اس میں پیسہ لگایا جنہیں پروموٹر کے مطابق واپس کیا جا چکا ہے اور عوام کو بھی ٹکٹ کے پیسے ریفنڈ ہورہے ہیں۔
اس تمام معاملے میں پروموٹر کی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے اگرچہ وہ ماضی میں متعدد بڑے اور کامیاب شوز کا انعقاد کروا چکے ہیں لیکن حالیہ کچھ پروگرامز یکے بعد دیگرے منسوخ کیئے گئے جس پر میڈیا نے سوال بھی اٹھایا ہے۔ اس شو کے منسوخ ہونے کے بعد اب یہ معاملہ قانونی رخ اختیار کرتا دکھائی دے رہاہے۔ ادھر ٹورونٹو کی عوام جو اس راک بینڈ کا شو دیکھنے کی منتظر تھی انہیں شدید مایوسی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔