اہم خبریںپاکستانپنجابتازہ ترین

چوہدری شجاعت حسین آبائی گھر کی تقسیم کے لیے عدالت پہنچ گئے

پاکستان مسلم ق کے سربراہ چوہدری شجاعت نےاپنے آبائی گھرظہورالٰہی پیلس کی تقسیم کیلئےعدالت سے رجوع کرلیا ہے۔

چوہدری شجاعت کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پرویزالٰہی،قیصرہ الٰہی،سمیراالٰہی، کشورسلطانہ غیرقانونی طریقے سے مجھے جائیداد سے بےدخل کرنا چاہتےہیں۔ایک ہفتہ قبل میں نےپرویز الٰہی سے اپنے حصہ کی پراپرٹی کا کلیم کیا تووہ انکاری ہوگیا،

عدالت سےاستدعا ہےکہ تمام فریقین کو پراپرٹی تقسیم کرکےدیئےجانے کا حکم صادر فرمائے۔ جس پر عدالت نےظہورالٰہی پیلس کی موجودہ صورتِ حال تبدیل کرنےپرسٹےآرڈرجاری کرتے ہوئے پرویزالٰہی ، قیصرہ الٰہی،سمیرالٰہی اورکشورسلطانہ کو 19جنوری کوطلب کرلیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button