نارووال (اے ون نیوز)کرتارپور میں مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کی تقریبات میں مجسمے کی رونمائی کردی گئی۔
کرتارپور میں مہاراجہ رنجیت سنگھ کی 185 ویں برسی کی دو روزہ تقریبات ہوئیں جس میں 400 سے زائد بھارتی یاتریوں بھی شریک ہوئے۔کرتارپور میں بھارتی سکھ رہنما سردار خوشویندر سنگھ اور مقامی سکھ رہنماو¿ں نے مہاراجہ رنجیت سنگھ کے مجسمے کی رونمائی کی۔ یاتری رات بھی کرتارپورمیں قیام کریں گے۔ یاتریوں کی تواضع مکس سبزی، دال مکس، اچار اور پلاو سے کی گئی۔
یاتریوں نے پاکستان کو اپنا دوسرا گھر قرار دیا اور کہا کہ یہاں ہر جگہ انہیں محبت اور اپنائیت ملتی ہے۔ انہوں نے بہترین انتظامات پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔