سیول(اے ون نیوز)جنوبی کوریا میں بھوتوں کے تہوار کے روز قیامت برپا ہوگئی،بھگڈر مچنے سے 151افراد ہلاک ہوگئے جبکہ سیکڑوں زخمی ہو گئے
جنوبی کورین حکام کے مطابق دارالحکومت سیﺅل میں ہیلووین منانے والے ہزاروں لوگوں کے تنگ گلیوں میں جمع ہونے سے بھگدڑ مچی جس کے نتیجے میں 151 افراد ہلاک جبکہ 150سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق زخمیوں میں غیرملکی بھی شامل ہیں۔بھگدڑ سے بیشتر متاثرہ افراد کو موقع پر ہی دل کے دورے کی طبی امداد دی گئی جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔
سیﺅل میں کورونا وائرس کی پابندیاں ختم ہونےکے بعدگھروں سے باہر پہلا ہیلووین منایا جا رہا تھا اور اندازے کے مطابق جائے حادثہ پر ایک لاکھ سے زائد افراد موجود تھے۔
حادثے کی اصل وجہ جاننے کیلئے تحقیقات جاری ہیں۔ دوسری جانب جنوبی کورین صدر نے واقعے کے حوالے سے ہنگامی میٹنگ طلب کرلی ہے۔
واضح رہے کہ ہیلووین مغرب کا اہم تہوار ہے جس میں شہری خوفناک روپ دھار کر ایک دوسرے کوڈرانے کے لیے گھروں سے نکلتے ہیں۔