اسلام آباد(اے ون نیوز)سوشل میڈیا پر عدلیہ مخالف مہم کا معاملہ،جے آئی ٹی میں ایک نادرا کا آفیسر بھی شامل کر لیا۔
ذرائع کے مطابق سینکڑوں اکاونٹس کی شناخت کر لی گئی، حساس اداروں کی جانب سے اکاونٹس کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
عدلیہ مخالف مہم چلانے والوں کےنام ای سی ایل اور سٹاپ لسٹ میں ڈالنے کا فیصلہ،شناخت ہو جانے والے اکاونٹس کو پی ٹی اے کے ذریعے بلاک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بیرون ملک سے چلنے والے اکاونٹس ہولڈر کے نام بھی ای سی ایل اور سٹاپ لسٹ میں شامل ہوں گے۔