اسلام آباد(اے ون نیوز) ججوں کےخلاف منفی پروپیگنڈہ کرنےوالے اکاونٹس کی نشاندہی کا معاملہ،ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے 550 اکاونٹس کی نشاندہی کر لی گئی۔
اے ون ٹی وی کے ذرائع کے مطابق 290ٹوئٹر اکاونٹس میں نامور صحافی ،سیاست دان ،وکلا اور عام صارفین شامل ہیں،فیس بک کے 140اکاونٹس شامل ،ٹک ٹاک اور انسٹاگرام 117اکاونٹس شامل ہیں ۔
ذرائع کے مطابق عدلیہ اور پاک فوج مخالف کےخلاف مواد ڈالنے 20یو ٹیوبر بھی شامل ہیں، اسلام آباد،11مشہور ٹک ٹاکر اور دو پاکستانی ٹاپ ماڈل بھی شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق ان اکاو¿نٹس سے ججز اور پاک فوج کےخلاف 10لاکھ سے زیادہ پوسٹیں اور ٹویٹ کی گئیں،ایف آئی اے ان اکاو¿نٹس کا فرانزک آڈٹ کررہی ہے۔