اہم خبریںتازہ تریندنیا

ٹک ٹاک پر صدر مملکت کا تمسخر اڑانے پر نوجوان کو 6 سال قید کی سزا

یوگنڈا(اے ون نیوز)کئی ممالک نے سوشل میڈیا کو لگام ڈالنے کے لئے قانون سازی بھی کی ہے لیکن کچھ ایسے ممالک بھی ہیں جہاں سوشل میڈیا حکومتوں کےلئے درد سر بنا ہوا ہے۔

افریقی ملک یوگنڈا میں ٹک ٹاک پر صدر اور ان کے خاندان کی بے عزتی کرنے پر 24 سالہ نوجوان کو قید کی سزا سنا دی گئی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یوگنڈا کی عدالت نے 24 سالہ ایڈورڈ اویبوا کو ٹک ٹاک پر صدر، خاتون اوّل اور ان کے بیٹے کے خلاف گمراہ کن پوسٹ کرنے پر 6 سال کے لیے جیل بھیج دیا۔

عدالت کا کہنا تھا کہ صدر اور ان کے خاندان کے لیے تکریم برقرار رکھنے کے لیے سوشل میڈیا پر کی گئی اس قسم کے بے ہودہ پوسٹوں کو سختی سے روکنا ہوگا۔

26 سالہ نوجوان نے عدالت میں اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے صدر اور ان کے اہل خانہ سے معافی بھی مانگی لیکن اس کے باوجود عدالت نے ٹک ٹاکر کو سزا سنادی۔

عدالتی مجسٹریٹ کا کہنا تھا کہ نوجوان نہ تو اپنے کیے پر شرمندہ نظر آیا اور نہ ہی معافی نامے میں درست الفاظ استعمال کیے۔ جس سے لگتا ہے کہ وہ اپنے کیے پر دل سے نادم نہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button