اہم خبریںپاکستانتازہ ترینتجارت

یوٹیلیٹی سٹورز پررمضان ریلیف پیکیج کے تحت 19 اشیاءپر 5 ارب کا پیکیج متعارف

اسلام آباد(اے ون نیوز)رمضان ریلیف پیکیج کے تحت یوٹیلیٹی سٹورز پر19 اشیاءپر 5 ارب کا پیکیج 2 طبقات میں تقسیم ہوگا جس کے تحت بی آئی ایس پی 1 ارب 15 کروڑ، عام صارفین کو 3 ارب 84 کروڑ کا ریلیف ملے گا۔

یوٹیلیٹی سٹورز ذرائع کے مطابق رمضان ریلیف پیکیج کا 20 مارچ سے آغاز ہوگا،یوٹیلیٹی سٹورز پر19 اشیاء پر 5ارب کا پیکیج 2 طبقات میں تقسیم ہوگا۔بی آئی ایس پی1 ارب 15 کروڑ، عام صارفین کو 3 ارب 84 کروڑ کا ریلیف ملے گا،غریب طبقے کو گھی پر 100، آٹا 52، چینی پر30 روپے سبسڈی ملے گی، 10 کلو آٹے کا تھیلا 400 روپے، گھی 300، چینی 70 روپے کلو ملے گی، عام صارفین کو آٹے پر 27 روپے، چینی 11 اور گھی پر 25 روپے کلو سبسڈی ملے گی۔

عام صارف کو 10 کلو آٹا 648، گھی 490، چینی 89 روپے کلو میسر ہو گی، تمام صارفین کو دالوں پر 20 روپے فی کلو سبسڈی ملے گی، کوکنگ آئل پر 25، بیسن، کھجور 50، مشروبات15 پر سے 30 فیصد ریلیف دیا جائے گا، چائے پر 100، دودھ، بلیک ٹی پر 30 روپے اور مصالحوں پر 10 فیصد رعایت ہو گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button