
اسلام آباد(اے ون نیوز)ایڈیشنل رجسٹرار کو توہین عدالت کیس سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ نے محفوظ فیصلہ سنادیا۔ جس میں ججز کمیٹیوں کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کیلئے فل کورٹ تشکیل کرنے کیلئے فائل چیف جسٹس کو بھجوا دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بینچز کے اختیارات سماعت سے متعلق توہین عدالت کیس کا فیصلہ سنادیا گیا۔ جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔
فیصلے میں کہا گیا ہےکہ شوکاز نوٹس پر سابق ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل کا جواب تسلی بخش ہے۔سابق ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل کو کیا گیا توہین عدالت کا شوکاز نوٹس واپس لیا جاتا ہے۔
فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی اور ججز آئینی کمیٹی نے جوڈیشل آرڈر کو نظر انداز کیا۔دونوں ججز کمیٹیوں کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کیلئے معاملہ چیف جسٹس پاکستان کو بھیجا جاتا ہے۔چیف جسٹس پاکستان اس معاملے پر فل کورٹ تشکیل دیں۔