الیکشن ٹریبونل نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اعظم سواتی کی اپیل مسترد کردی۔
اعظم سواتی نے این اے 15 سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا۔
الیکشن ٹریبونل کے جج کامران حیات نے آر او کا فیصلہ بحال رکھتے ہوئےاپیل خارج کر دی۔
سینیٹر اعظم سواتی نے مانسہرہ کے حلقہ این اے 15 سے نواز شریف کے خلاف کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔
دوسری جانب نواز شریف کے کاغذات کی منظوری کو رہنما پی ٹی آئی اعظم خان سواتی نے چیلنج کر رکھا ہے۔
نواز شریف الیکشن کے لیے اہل ہیں یا نہیں؟ نظریں سپریم کورٹ کے فیصلے پر جم گئیں۔
مانسہرہ میں کاغذاتِ نام زدگی کے خلاف اپیل سننے والے ٹریبونل نے نواز شریف کے کاغذات کے خلاف اپیل پر سماعت 8 جنوری تک ملتوی کردی ہے۔