اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

جہانگیر ترین اور نواز شریف کو سپریم کورٹ سے تاریخی ریلیف مل گیا

اسلام آباد(اے ون نیوز)جہانگیر ترین اور نواز شریف کو سپریم کورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا،دونوں جماعتوں کے کارکنوں کا جشن۔


تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے آرٹیکل 62 ون ایف کی تشریح کا فیصلہ سناتے ہوئے تاحیات نااہلی ختم کر دی ہے جس کے بعد نواز شریف اور جہانگیر ترین کی تاحیات نااہلی بھی ختم ہوگئی ہے۔

سپریم کورٹ کے فیصلے کے تحت سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین کی نااہلی ختم ہوگئی ہے۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 7 رکنی بینچ نے آرٹیکل 62 ون ایف کی تشریح کے کیس کی سماعت کی،سپریم کورٹ نے 6 ایک کی اکثریت سے فیصلہ سنایا، عدالت نے اپنے فیصلے میں سمیع اللہ بلوچ نااہلی کیس کے فیصلے کو اوور رول کردیا۔

فیصلے کے مطابق سیاستدانوں کی نااہلی تاحیات نہیں ہوگی، 62 ون ایف کی تشریح عدالتی ڈیکلریشن کے ذریعے آئین کو ریڈ ان کرنا ہے، ڈیکلریشن دینے کے حوالے سے قانون کا کوئی پراسس موجود نہیں، چیف جسٹس پاکستان کا کہنا تھا کہ انتخابی شیڈول جاری ہونے کے بعدضروری تھا کہ یہ فیصلہ فوری سنایا جاتا، تمام وکلاءاور اٹارنی جنرل کے آنےکا شکریہ۔

خیال رہے کہ آرٹیکل 62 ون ایف کی شق کے تحت 28 جولائی 2017 کو سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو پاناما پیپرز کیس میں نااہل قرار دیا تھا،اسی طرح 15 دسمبر2017 کو اس وقت پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کو بھی سپریم کورٹ کے ایک الگ بینچ نے اسی شق کے تحت نااہل قرار دیا تھا۔

فیصلے کے بعد نواز شریف اور جہانگیر ترین دونوں کو عوامی عہدہ رکھنے کے لیے نااہل قرار دیا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button