میاں چنوں (اے ون نیوز) بین الاقوامی شہرت یافتہ معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کا بیٹا مولانا عاصم جمیل سینے پر گولی لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔
ڈی ایس پی میاں چنوں نے وا قعہ سے متعلق بتایا کہ مولانا عاصم جمیل نے اپنے سینے پر گولی ماری، مولانا عاصم جمیل کو تشویشناک حالت میں تلمبہ رورل ہیلتھ سنٹر پہنچایا گیا جہاں پر وہ جان کی بازی ہار گئے۔پولیس حکام نے مزید بتایا مولانا عاصم جمیل کی موت کی تاحال کوئی وجہ سامنے نہیں ا سکی، واقعہ سے متعلق تحقیقات کر رہے ہیں۔
آر پی او ملتان سہیل چوہدری کے مطابق مولانا طارق جمیل کے بیٹے عاصم جمیل کے سینے پر گولی لگی ہے۔آر پی او ملتان سہیل چوہدری کا کہنا ہے کہ پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے اور اس حوالے سے مزید تفصیلات جمع کی جارہی ہیں۔مولانا طارق جمیل کے ایکس اکاو¿نٹ پر بھی واقعے کی تصدیق کردی گئی ہے۔ایکس پر کی گئی پوسٹ میں مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ آج تلمبہ میں میرے بیٹے عاصم جمیل کا انتقال ہوگیا ہے، اس حادثاتی موت نے ماحو ل کو سوگوار بنا دیا۔
مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا آپ سب سے گزارش ہے کہ اس غم کے موقع پر ہمیں اپنی دعاو¿ں میں یاد رکھیں، اللہ میرے فرزند کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے آر پی او ملتان سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ شواہد اور فارنزک رپورٹ کی روشنی میں موت کی وجوہات کا تعین کیا جائے،ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈی پی او خانیوال اورسینئر پولیس افسران موقع پر موجود ہیں، شواہد اکٹھے کرلیے گئے ہیں۔