اہم خبریںتازہ ترینتجارت

پاکستان نے بیرون ملک کریڈٹ، ڈیبٹ کارڈ پر ٹیکس بڑھا دیا

لاہور ( اے ون نیوز) پاکستان نے بیرون ملک کریڈٹ، ڈیبٹ کارڈ پر ٹیکس 400 فیصد بڑھا دیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ٹیکس دہندگان کےلئے کریڈیٹ، ڈیبٹ کارڈ پر ٹیکس ایک فیصد سے بڑھ کر 5 فیصد کردیا گیا۔ رجسٹرڈ مگر ٹیکس نہ دینے والے افراد کےلئے کریڈٹ، ڈیبٹ کارڈ پر ٹیکس 2 سے بڑھا کر 10 فیصد کردیا گیا۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا کہنا ہے کہ ٹیکس غیر رہائشی پاکستانیوں کی طرف سے بیرون ملک بڑی رقم کی منتقلی کے باعث بڑھایا گیا۔

ذرائع ایف بی آر کا کہنا ہے کہ کریڈٹ، ڈیبٹ کارڈ پر ٹیکس کی شرح غیر ملکی سرمائے کی بیرون ملک منتقلی روکنے کےلئے بڑھائی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button