اہم خبریںتازہ ترینٹیکنالوجی

ٹک ٹاک پر2023میں سب سے زیادہ دیکھی جانےوالی ویڈیو سامنے آ گئی

حالیہ برسوں میں مختصر ویڈیوز کی سوشل میڈیا ایپ ’’ٹک ٹاک‘‘ نے ایک وسیع طبقے کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی  ہے،خاص طور پر نوجوان طبقہ اس ایپلی کیشن کو  بہت پسند کرتا ہے۔ 


ٹک ٹاک پر ایک نوجوان خاتون ’’ڈولی ‘‘کی ویڈیو نے 2023 کے دوران 504 ملین ویوز حاصل کیے ہیں۔  یہ ویڈیو ٹک ٹاک پر سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویڈیوز میں سے ایک سمجھی جاتی ہے۔ 

ٹک ٹاک کے آپریشنل منیجر آدم بریسر نے کہا ہے کہ اس ویڈیو کو سراہنا ہی خاتون کو سراہنے کا بہترین طریقہ ہے۔ 


وائرل ہونے والی ویڈیو سیاہ فام سوڈانی نژاد امریکی خاتون کی ہے جن کا اکاؤنٹ ’ڈولی ویژن‘ کے نام سے ہے۔ اس خاتون کی عمر 23 سال ہے اور وہ سیاہ فام خواتین کو میک اپ اور کاسمیٹکس کے حوالے سے مشورے دیتی ہیں۔ 


ان کے اکاؤنٹ پر اس وقت 27 لاکھ سبسکرائبر ہیں۔ سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویڈیو سال رواں کے موسم بہار میں اپ لوڈ کی گئی تھی۔ ویڈیو میں خاتون نے اپنے فالورز کو بتایا ہے کہ کس طرح میک اپ کیا جاتا ہے، ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں ہلکی موسیقی ہے۔ ٹک ٹاک کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ اس ویڈیو سے ٹک ٹاک کے لاکھوں صارفین مستفید ہوئے ہیں۔ ٹک ٹاک کے صارفین کی زیادہ تر تعداد نوجوانوں کی ہے جنہیں جنریشن زی کے نام سے جانا جاتا ہے۔

@dollievision

Doing my makeup my favorite concelar @NARS Cosmetics and contour stick. @Fenty Beauty #grwm #makeup

♬ Pink Friday Girls – Nicki Minaj

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button