شیخوپورہ (بیورو رپورٹ)خانقاہ ڈوگراں کے رہائشی تین نوجوان ٹک ٹاک بناتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے۔
ان کی لاشیں گھروں میں پہنچنے پر کہرام مچ گیا، ورثاءدھاڑے مار مار کر روتے رہے۔ بتایا گیا ہے کہ تینوں نوجوان صائم، عرفان اور شہزاد موٹر سائیکل پر سوار ہو کر چھریاں خریدنے کیلئے موٹر سائیکل پر سوار ہو کر جارہے تھے کہ ونیکے تارڑ کے قریب سیلفی بناتے ہوئے ان کی موٹر سائیکل کار سے ٹکرا گئی جس سے تینوں نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر دم توڑ گئے۔