اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

تین مطالبات کی منظوری تک تحریک لبیک نے پھرفیض آباد پر دھرنا دے دیا

اسلام آباد(اے ون نیوز)تین مطالبات کی منظوری تک تحریک لبیک نے پھرفیض آباد پر دھرنا دے دیا۔

اے ون ٹی وی کے مطابق تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے کارکنوں نے فیض آباد کے مقام پر دھرنا دے دیا، فلسطین تک طبی و غذائی امداد پہنچانے اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو سرکاری سطح پر دہشت گرد قرار دینے کا مطالبہ کردیا۔

تحریک لبیک کی جانب سے فلسطینیوں سے اظہاریکجہتی کے لیے لیاقت باغ سے فیض آباد تک مارچ کیا گیا۔ مارچ کے اختتام پر دھرنے کا اعلان کردیا گیا۔

تحریک لیبک کے کارکن بڑی تعداد میں فیض آباد پہنچ گئے ہیں۔امیر ٹی ایل پی حافظ سعد رضوی دھرنے کی قیادت کر رہے ہیں۔

حافظ سعد رضوی کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رہےگا، اسرائیلی مصنوعات کا سرکاری بائیکاٹ کیے جانے تک فیض آباد پربیٹھیں گے۔

حافظ سعد رضوی کا کہنا ہے کہ فلسطین تک طبی و غذائی امداد پہنچائی جائے، نیتن یاہو کو سرکاری سطح پر دہشت گرد قرار دیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button