اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

لاہور میں جرمن سیاح کو لوٹنے والے 3 ملزمان گرفتار، سامان بر آمد

لاہور پولیس نے جرمن سیاح کو لوٹنے والے 3 ملزمان گرفتار کرکے چھینا گیا کیمرہ اورموبائل فون بر آمد کرلیا۔

پولیس کےمطابق جرمن سیاح سے واردات کرنے والے 3 ملزمان کو غازی آباد اور برکی سے گرفتار کیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ ملزمان سے جرمن سیاح کا کیمرہ اور موبائل فون بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

اس سے قبل سی سی پی او نے ان 4 ڈولفن اہلکاروں کو بھی گرفتار کرایا تھا جنہوں نے موقع پر پہنچنے کےباوجود ملزمان کے خلاف کارروائی نہیں کی تھی۔

پولیس ذرائع کے مطابق ڈولفن اہلکاروں نے جرمن سیاح کو زبانی کلامی مطمئن کیا اور اسے بھی قانونی کارروائی نہ کرنے کا مشورہ دیتے رہے۔ 
جرمن سیاح نے بدھ کو آئی جی پنجاب اور سی سی پی او لاہور سے ملاقات میں انہیں تمام صورت حال سے آگاہ کیا تھا جس پر اہلکار مزمل، عمیر، قاصد اور حسنین کے خلاف گرفتار کرکے حوالا ت میں بند کردیا گیا ۔ 

سی سی پی او نے ان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا بھی حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ جرمن سیاح فلورین برگ سے ڈکیتی کی واردات تین روز قبل اس وقت ہوئی تھی جب وہ شمالی چھاؤنی کے گلدشت ٹاؤن میں خیمہ لگا کر سو رہا تھا۔

گزشتہ روز سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے لاہورمیں جرمن سیاح فلورین برگ سے ملاقات کی اور اسے 5 لاکھ روپے پیش کیے تھے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button