اہم خبریںپاکستانتازہ ترینسندھ

نوابشاہ ، ہزارہ ایکسپریس کو خوفناک حادثہ،37 مسافر جاں بحق

نواب شاہ (اے ون نیوز) نواب شاہ کے قریب ہزارہ ایکسپریس کی8بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں،کچھ بوگیاں الٹ بھی گئی ہیں ،خوفناک حادثے میں 37 افراد جاں بحق،درجنوں زخمی.

تفصیلات کراچی سے آنے والی ہزارہ ایکسپریس کی 8 بوگیاں نواب شاہ کے قریب پٹری سے اتر گئیں جس کے نتیجے میں 37افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

ریلوے حکام کے مطابق ٹرین کراچی سے حویلیاں جا رہی تھی، کراچی سے آنے والی ہزارہ ایکسپریس کو سرہاری ریلوے سٹیشن کے قریب حادثہ پیش آیا، حادثے میں ہزارہ ایکسپریس کی کم از کم 8 بوگیاں ٹریک سے اتر گئیں۔

اس حوالے سے ڈی ایس ریلوے محمود الرحمان کا کہنا ہے کہ نواب شاہ کے قریب 10 بوگیوں کے پٹری سے اترنے کی اطلاعات ہیں، حادثے سے متعلق مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں درجنوں خواتین اور مرد اور بچے زخمی ہوئے ہیں، حادثے کی اطلاع پر ریسکیو ٹیمیں پہنچ چکی ہیں جبکہ ریلوے حکام اور قریبی علاقوں کے مقامی لوگ امدادی کارروائیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔

نواب شاہ کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، ویران علاقے میں حادثہ پیش آنے کی صورت میں امدادی کاموں میں درشواری کا سامنا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button