اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

عید الفطر قریب آتے ہی ٹرانسپورٹرز من مانے کرایے وصول کرنے لگے، مسافر پریشان

لاہور(اے ون نیوز)عیدالفطر قریب آتے ہی شہریوں کی بڑی تعداد آبائی علاقوں کی جانب روانہ ہو رہی ہے تو ٹرانسپورٹرز بھی من مانے کرایے وصول کرنے لگے ہیں ٹرانسپورٹرز کی چاندی، من مانے کرایے بٹورنے لگے عید پر گھر واپس جانے کا مشن پردیسیوں کا بس اڈوں پر رش بڑھ گیا، من ماناکرایہ وصول کر رہے ہیں۔

ٹرانسپورٹرز کی جانب سے ایس اوپیز پر بھی عملدرآمد نہیں کیا جا رہا، مسافر بغیر ماسک اور ہینڈ سینی ٹائزر بس میں سفر کر رہے ہیں۔حکومت کی جانب سے 10 روپے پٹرول میں اضافے کے بعد ٹرانسپورٹر نے کئی گناہ کرایہ کی مد میں اضافہ کردیا بیشتر مسافروں کو ٹکٹ کاو¿نٹر سے ٹکٹ نہ ملا،پردیسی ٹکٹوں کیلئے مارے مارے پھرتے رہے جس نے ہاتھ پاو¿ں مار کر ٹکٹ حاصل کیا اس کو انتہائی مہنگا ملا۔لاری اڈوں پر بیٹھے ٹرانسپورٹرز کے ملازمین اورڈرائیورز نے عیدی مہم بھی شروع کردی،لاہور سے دیگر شہروں کو جانیوالے مسافروں سے منہ مانگے کرایے وصول کرنے لگے، 500والا ٹکٹ ایک ہزار جبکہ ہزار والا دو ہزار روپے سے کم نہیں مل رہا۔

لاہور سے دیگر شہروں کو جانے والے رل گئے، کئی ایک تو گاڑی نہ ملنے پر واپس گھروں کو جانے پر مجبور ہوئے، بس سٹینڈز پر پردیسیوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔سرکاری نرخ نامے نہ دکھانے پر کئی مقامات پر مسافروں اور ٹرانسپوٹرز میں جھگڑے بھی ہوئےجبکہ دوسری جانب ڈیزل اورپیٹرول کی بڑھتی قیمتوں کے پیش نظرمحکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب نے نان اے سی بسوں کے کرایوں میں دوسوپچاس فیصد سے زائد اضافے کا پلان تیار کر لیا لاہورمیں نان اے سی بسوں کے کرایوں میں250 فیصد سے زائداضافے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

انٹراورانٹراسٹی نان اے سی بس سروس کے نئے کرایوں کا اطلاق 25اپریل سے کیاجائےگا دستاویزات کے مطابق مختلف شہروں کے درمیان چلنے والی بس کے کرایوں میں 265فیصد اضافہ ہوگا،شہرکے اندر چلنے والی بسوں کے کرایوں میں 267 فیصد اضافہ ہوگا۔4 کلومیٹرتک سفر کا کرایہ 14روپے ہے جو33 روپے کے اضافے سے47 روپے ہوگیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button