
انقرہ(اے ون نیوز)ترکیہ کی قومی ایئرلائن، ترکش ایئرلائنز (THY) نے 2011 میں شام میں خانہ جنگی شروع ہونے کے 13 سال بعد آج شامی دارالحکومت، دمشق کے لیے اپنی پروازیں دوبارہ شروع کر دیں۔
پہلی پرواز آج صبح 9 بجے مقامی وقت کے مطابق استنبول ایئرپورٹ سے روانہ ہونے والی تھی، لیکن مختصر تاخیر کے بعد یہ پرواز دمشق کے لیے روانہ ہوگئی۔ فلائٹ ریڈار کے مطابق، یہ طیارہ دمشق انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 11 بج کر 29 منٹ پر اترا۔