ترکیہ اور شام میں آنیوالے زلزلے کے نتیجے میں مرنے والے افراد کی تعداد 23ہزار سے زائد ہوچکی ہے ۔
ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ ملبے تلے دب کرجاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 19ہزار338ہوگئی ہے جبکہ 80ہزار کے قریب لوگ زخمی ہیں ۔ شام میں جاں بحق ہونیوالے افراد کی تعداد 3ہزار 377 ہے ۔
دوسری جانب زلزلے کے 105 ویں گھنٹے میں ریسکیو اہلکاروں نے 18 ماہ کے یوسف حسین کو جنوب مشرقی شہر انتاکیا میں ملبے سے نکال لیا۔ این ٹی وی نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق 20 منٹ بعد انہوں نے سات سالہ محمد حسین کو بچا لیا۔ جمعہ کے روز انتاکیا میں تین سالہ زینپ ایلا پارلاک کو بھی بچایا گیا تھا، جب کہ صوبہ ادیامان میں امدادی کارکنوں نے ایک 60 سالہ شخص ایوپ اک کو بچایا تھا ا. غازی انتپ میں دو افراد کو زندہ نکال لیا گیاہے۔