اہم خبریںدنیا

سوئٹزرلینڈ، فرینڈز آف انڈس ہاسپیٹل باصل چپٹر کی جانب ترکیہ کی جامع مسجد میں شاندار ڈنر

برن(عمران مزمل سے)سوئٹزرلینڈ کے شہر باصل میں فرینڈز آف انڈس ہاسپیٹل باصل چپٹر کی جانب سے سوئس میں بسنے والی ملکی اور غیر ملکی مسلمان باشندوں کے اعزاز میں باصل میں ترکیہ کی جامع مسجد میں ایک شاندار ڈنر کا اہتمام کیا۔

فرینڈز آف انڈس ہاسپیٹل باصل چپٹر کے سینئر عہدیدران علی میر ، کامران احمد ، ثنااللہ ، رانا ہمایوں نے باصل میں موجود ترکیہ کی جامع مسجد میں غیر ملکی اور مقامی لوگوں کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا۔ انڈس ہسپتال پاکستان کا سب سے بڑا ایک فلاحی ادارہ ہے جو اس وقت غریبوں کو مفت علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کرنے میں سر گرم اور مصروف عمل دکھائی دیتا ہے۔

اس افطار ڈنر کا مقصد بھی یہی تھا انڈس ہسپتال کےلئے رمضان المبارک کے با برکت مہینے میں عطیات جمع کیے جا سکیں۔ افطاری میں آے ہوے ملکی اور غیر ملکی مسلمانوں نے بڑھ چڑھ کر غریبوں کے علاج کے لئے انڈس ہسپتال کو زکوتہ اور فطرانہ کی مد میں عطیات دیے۔ رمضان المبارک کے آخری عشرے کے فیوض برکات کا سلسلہ جاری و ساری ہے اور آج اس افطاری کی خاص بات ایک مقامی باشندے نے اسلام کی تعلیمات سے متاثر ہو کر اسلام قبول کر لیا۔

محفل کے تمام شرکا نے نو مسلم کو مبارک باد دی اور نو مسلم کے لئے نیک تَمَناو¿ں کا اظہار کیا۔ محفل کے شرکاکو لذیذ کھانا تقسیم کیا گیا اور آنے والے مہمانوں کا فرینڈز آف انڈس ہاسپٹل باصل چیپٹر کی طرف سے شکریہ ادا کیا۔


Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button