اہم خبریںتازہ تریندنیا

متحدہ عرب امارات، پاکستانیوں نے شرمناک ریکارڈ اپنے نام کر لیا

اسلام آباد (اے ون نیوز) سیکریٹری وزارت اوورسیز نے انکشاف کیا ہے کہ یو اے ای میں 50 فیصد جرائم میں پاکستانی ملوث ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اوورسیز پاکستانیز کا سینیٹر ذیشان خانزادہ کی زیرِ صدارت اجلاس ہو اجس میں وزارت سمندر پار پاکستانی نے بریفنگ دی، انہوں نے کہا کہ یو اے ای میں پاکستانیوں کی جانب سے عجیب ٹک ٹاکس بھی بنائی جاتی ہیں، پاکستانیوں نے یو اے ای میں ہونے والی بارش پر عجیب توجیہات پیش کیں، لوگوں کے لباس پر پاکستانی وہاں ٹک ٹاکس بناتے ہیں، بیرونی ممالک ہمارے شہریوں کے ایسے رویوں اور اخلاقیات سے مایوس ہو رہے ہیں۔

سیکریٹری وزارت اوورسیز کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں اس وقت 20 لاکھ پاکستانی 7 ارب ڈالرز زرمبادلہ سالانہ بھیجتے ہیں،سعودی عرب کے ساتھ حالیہ دنوں میں ورکرز کےحوالے سے معاہدہ ہوا ہے، سعودی عرب نے مطالبہ کیا بھکاری، بیمار لوگوں اور سکلز کے بغیر لوگ نہ بھیجیں۔ حکام وزارتِ اوورسیز نے مزید بتایا کہ پاکستانی بیرون ملک مجرمانہ سرگرمیوں میں سب سے زیادہ ملوث ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button