اہم خبریںبرطانیہتازہ ترین

ہزاروں برطانوی شہری فلسطینی پرچم تھامے سڑکوں پر نکل آئے

لندن (اے ون نیوز)برطانیہ میں فلسطینی پرچم پر عائد پابندی کے باجود ہزاروں شہری فلسطینی پرچم اٹھائے سڑکوں پر نکل آئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق لندن اور مانچسٹر سمیت برطانیہ بھر میں ہزاروں افراد فلسطینیوں کی حمایت میں سڑکوں پر نکل آئے اورغزہ پر گزشتہ سات روز سے جاری اسرائیل کی وحشیانہ بمباری فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا۔

لندن میں ہزاروں افراد وزیراعظم کی رہائش گاہ ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ اور بی بی سی ہیڈکوارٹر کے باہر جمع ہوئے اور فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے لگائے۔ مظاہرین نے فلسطینی پرچم اورحمایتی پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے۔ درجنوں پولیس افسران وزیر اعظم کی رہائش گاہ کے گیٹ کے باہر تعینات تھے۔

مظاہرین نے ’’رشی سونک شرم کرو‘‘ سویلا بریورمین شرم کرو کے نعرے بھی لگائے۔ لیورپول، برسٹل، گلاسگو اور نیو کیسل میں بھی ہزاروں افراد نے فلسطین کے حق میں احتجاج کیا جس میں ہر عمر کے مرد، خواتین اور بچے شامل تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button