برطانوی حکومت نے کم از کم تںخواہ میں اضافے کا اعلان کر دیا۔ لندن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق آئندہ برس اپریل سے کم از کم فی گھنٹہ تنخواہ 11.44 پاؤنڈ ہوگی۔
اس وقت نیشنل لیونگ ویج 23 برس سے زائد عمر افراد کیلئے 10.42 پاؤنڈ ہے۔ پہلی بار تنخواہ میں اضافے کی اس شرح کا اطلاق 21 اور 22 برس کے افراد پر بھی ہوگا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق چانسلر سے لو پے کمیشن نے تنخواہ میں اضافے کی سفارش کی تھی۔