لاہور (اے ون نیوز) ڈالر کی اڑان نے ایئر لائنز کے کرایوں کو پَر لگا دیئے عمرہ کرائے20ہزار تک بڑھ گئے۔
ماہ رمضان کے لئے عمرہ کرائے ایک لاکھ70ہزار تک جا پہنچے۔آئی ایم ایف کی طرف سے ٹیکس کی شرط کے بعد مزید بڑھنے کا امکان، ہوپ نے عمرہ اور حج کرایوں کو ٹیکس سے مستثنیٰ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔قائدین کا کہنا ہے حج کرائے اور عمرہ کرائے بڑھنے کی وجہ سے عمرہ اور حج مہنگا ہو جائے گا۔