تل ابیب(اے ون نیوز)اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں جنگ بندی کی قرارداد پر امریکا کی جانب سے ووٹنگ میں حصہ نہ لینے پر احتجاجاً مشیروں کا امریکا کا دورہ منسوخ کر دیا۔
اقوم متحدہ کی سلامتی کونسل میں آج تقریباً ساڑھے پانچ ماہ بعد غزہ میں اسرائیلی حملے ر±کوانے کی قرارداد منظور ہوئی۔ امریکا نے قرارداد کو ویٹو نہ کیا اور نہ ہی ووٹنگ میں حصہ لیا جس پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے احتجاج کرتے ہوئے اسرائیلی مشیروں کا امریکا کا دورہ منسوخ کر دیا۔
اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا کہ امریکا اپنے مو¿قف سے ہٹ گیا ہے۔اسرائیلی اپوزیشن رہنما نے فیصلے پر وزیراعظم نیتن یاہو کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ اسرائیلی وفد کے دورہ امریکا کی منسوخی سے نیتن یاہو اپنی ناکامی چھپانا چاہتے ہیں۔