اہم خبریںتازہ ترینشوبز

نازیبا ویڈیوز اور تصاویر دراصل کس نے لیک کیں؟ مشہورٹک ٹاکر اسامہ بھلی کی اہلیہ”سائلنٹ گرل“نے اصل حقیقت بتا دی

ٹک ٹاکر اسامہ بھلی اور ان کی اہلیہ نے اپنی نازیبا ویڈیوز لیک ہونے کا الزام نامعلوم شخص پر عائد کر دیا۔گزشتہ دنوں اسامہ بھلی کی دو ویڈیوز لیک ہوئیں جن میں سے ایک ویڈیو میں وہ اپنی بیوی انتہائی شرمناک گفتگو کر رہا ہوتا ہے جبکہ دوسری ویڈیو میں انہیں نازیبا حالت میں دیکھا جا سکتا ہے۔ 

ایک اور ٹک ٹاکر علیزہ سحر، جن کی کچھ عرصہ قبل اپنی قابل اعتراض ویڈیو لیک ہوئی تھی، کے نام سے بنائے گئے ایکس اکائونٹ سے اسامہ بھلی اور ان کی سابق اہلیہ کی اس ویڈیو کا سکرین شاٹ شیئرکیا گیا ہے۔ ان ویڈیوز کے لیک ہونے کے بعد اسامہ بھلی اور ان کی موجودہ بیوی، جو خود بھی ٹک ٹاکر ہے اور سائلنٹ گرل کے نام سے شہرت رکھتی ہے، نے ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے اور ویڈیوز لیک کرنے والوں کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور کہا کہ وہ نہیں جانتے کہ یہ ویڈیوز کس نے لیک کیں؟


سائلنٹ گرل مزید کہتی ہیں کہ اب جا کر میری اور میرے شوہر کی زندگی میں استحکام آیا تھا اور اب یہ ویڈیوز لیک کر دی گئی ہیں، جن کا مقصد ہمارے درمیان اختلافات پیدا کرنا اور ہمیں الگ کرنا ہے۔ سائلنٹ گرل بتاتی ہے کہ لیک ہونے والی ویڈیوز کم از کم ایک سال پرانی ہیں۔ اسامہ بھلی اپنی ویڈیوز لیک ہونے کی مذمت کرتے ہوئے اس ویڈیو میں کہتے ہیں کہ ’’اب مجھے سمجھ آئی کہ اس ملک میں لوگ ڈپریشن کی وجہ سے خودکشی کیوں کر لیتے ہیں۔‘

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button