سوئٹزر لینڈ ( عمران مزمّل )سوئٹزر لینڈ کے شہر جنیوا میں ورلڈ ہیلتھ ارگنائزیشن کی جانب سے واک دی ٹاک کے چوتھے ایڈیشن کا آغاز۔
پاکستان کی طرف سے ہارٹ آف لائف سوئس پاک فورم صدر راجہ حفیظ کی زیر قیادت میں اپنی پوری ٹیم کے ہمراہ بھرپور شرکت۔
واک دی ٹاک کا مقصد سوئس اور تارکین وطن کے درمیان بہتر تعلقات انسانی جسمانی، اور ذہنی صحت کی اہمیت اور افادیت کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا ہے۔
ڈبلیو ایچ او کا جینوا میں یہ چوتھا ایڈیشن ہے جس میں یو این ، سوئس ہیلتھ ، اسکول ، یونیورسٹییز ، سپورٹس اور دوسرے ادارے اپنے ورکر سٹوڈنٹس کے ساتھ اس ایونٹ میں شرکت کرتے ہیں اور دنیا کو یکجہتی اور صحت مند زندگی کا پیغام دیا جاتا ہے۔
واک دی ٹاک ایونٹ میں مختلف مقابلے کرواے جاتے ہیں جن میں ڈور ، جمپنگ ، سائکلنگ اور معذور افراد کے لئے وہیل چیئر شامل ہیں۔
اس ایونٹ میں دنیا کے عالمی شہرت یافتہ ایتھلیٹ، ڈانسر ، اور سپورٹس ایکسپرٹ کو دعوت دی جاتی ہے صحت مند اور خوشحال زندگی گزارنے کے لئے شرکا کے ایکسپرٹ کے ساتھ سیشن کرواے جاتے ہیں۔
ایونٹ کا آغاز صبح نو بجے تین اور چار کلومیٹر کی ڈور سے ہوتا ہے۔ جس میں بچے بوڑھے جوان مرد خواتین سب حصہ لیتے ہیں۔
اس ایونٹ میں شرکا کو عالمی شہرت یافتہ ایتھلیٹ کے ساتھ ڈورنے کا موقع ملتا ہے۔
پاکستان کی طرف سے ہارٹ آف لائف سوئس پاک فورم نےاپنی پوری ٹیم کے ساتھ اس فورم میں شرکت کی اور مختلف کھیلوں میں حصہ لیا۔ اس دفعہ پاکستان نے کرکٹ کھیل کو بھی اس ایونٹ میں متعارف کروا کر پاکستان کا سر فخر سے بلند کر دیا۔