تازہ ترینکھیل

کوکین کا نشہ ختم کروانے کے لئے بیوی نے مدد کی، وسیم اکرم

لندن(اے ون نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ وہ کیرئیر کے اختتام پر نشے کے عادی ہو گئے تھے۔

کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو میں سابق فاسٹ بولر نے بتایا کہ “میں خود کو خوش کرنا پسند کرتا تھا؛ مجھے پارٹی کرنا پسند تھا۔ اس دوران میں غلط عادات میں مبتلا ہو گیا جس میں ایک کوکین کا نشہ بھی تھا۔

وسیم اکرم نے کہا کہ کوکین کے نشے کی لت مجھے انگلینڈ میں ایک پارٹی کے دوران پڑی جب میں نے تھوڑی مقدار میں اسے استعمال کرنا شروع کیا۔

انہوں نے کہا کہ بعد میں مجھے اس کی لت پڑ گئی اور یوں محسوس ہوتا تھا کہ میں اس کے بغیر کوئی کام ہی نہیں کر سکتا۔

سابق کپتان نے کہا کہ نشے کی عادت نے مجھے بہت غصیلا بنا دیا تھا، میری بیوی ہما اس وقت اکیلی تھیں، ان کی خواہش تھی کہ ہم کراچی شفٹ ہو جائیں جہاں ان کے والدین اور دیگر رشتہ دار موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ ایک دن میری بیوی کو میرے والٹ سے کوکین ملی، اس نے مجھے کہا کہ ا?پ کو مدد کی ضرورت ہے، میں مان گیا کیونکہ اس نشے پر میرا اختیار ختم ہو رہا تھا۔

وسیم اکرم نے کہا کہ میری بیوی نے میری نشے کی عادت کو ختم کرنے میں مدد کی، 2009 میں اچانک بیوی کے وفات کے بعد سے کوکین کی عادت چھوڑ دی، تب کے بعد سے کوکین کے استعمال کو مڑکر بھی نہیں دیکھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button