اسلام آباد(اے ون نیوز)کیمیائی ہتھیاروں کی سالانہ کانفرنس میں پاکستانی سفیر سلجوق مستنصر تارڑ بطور چیئر پرسن منتخب۔
کیمیائی ہتھیاروں کے بین الاقوامی کنونشن کی سالانہ کانفرس کا نیدر لینڈز کے شہر دی ہیگ میں انعقادکیا گیا،پاکستانی سفیر سلجوق مستنصر تارڑ کو کیمیائی روک تھام کی عالمی تنظیم میں بطور چیئر پرسن منتخب کرلیا گیا
193 ممبران پر مشتمل کانفرس نے ایک سال کے لئے چیئر پرسن کا انتخاب کرنا ہوتا ہے،ہر سال چیئر پرسن ممبران ممالک میں سے منتخب کیا جاتا ہے، اس سال ایشیاءکی باری تھی اور ایشیائی گروپ نے سفیر سلجوق مستنصر تارڑ کو نامزد کیا تھا، جس کو کانفرس نے منتخب کیا۔
کیمیائی ہتھیاروں کی روک تھام، پیداوار، بڑھاو¿ اور ذخیرہ اندوزی کے کیمیکل ویپن کنونشن (CWC) کی 193 ممبر ریاستوں نے توثیق کی ہے،یہ کنونشن ہراقسام کے ہتھیاروں کی روک تھام کے لئے ایک جامع معاہدہ سمجھا جاتا ہے ۔
پاکستان نے(CWC) کی1997 میں توثیق کی، یہ باورکروانا ضروری ہے کہ پاکستان کو پہلی مرتبہ کانفرنس آف سٹیٹ پارٹیز کی سربراہی کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔