اسلام آباد(اے ون نیوز)میگا گندم سکینڈل 2024ئ،پاسکو کے تین ملازمین نے عبوری ضمانتیں کروالیں۔
اے ون ٹی وی کے مطابق ایف آئی اے سنٹرل کورٹ ون سے 3 ملازمین ظہور,جبران اور محمد اکرم نے ضمانتوں کے لیے رجوع کیا، تینوں ملزمان کی عبوری ضمانتیں 11 جون تک منظور کر لی۔
عدالت نے ملزمان کو 1 لاکھ روپے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا،ایف آئی اے سنٹرل کورٹ کے جج تنویر شیح نے آئندہ سماعت پر ایف آئی اے سے مقدمے کا ریکارڈ طلب کر لیا۔
ملزمان کے خلاف ایف آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔