لاہور( شہباز ملک سے)ہوم نیٹ پاکستان این جی او کے زیراہتمام خواتین کے عالمی دن کے موقع پرلاہور پریس کلب کے باہر ہوم بیسڈ ورکرز کے حق میں احتجاجی مظاہرہ ،وزیراعلی پنجاب مریم نوازسے گھریلو ملازمین خواتین کی مہنگائی کے تناسب سے تنخواہیں بڑھانے کا مطالبہ۔اس موقع پر روبینہ کوثر نے کہا کہ خواتین گھریلوملازمین کو سوشل سیکورٹی اور ای او بی آئی کارڈ جاری کیے جایئں۔
فاطمہ اسد کا کہنا تھا کہ گھریلو ملازمین خواتین کیساتھ امتیازی سلوک بند کیا جائےاور انہیں یکساں مواقع فراہم کیے جائیں اور ان کی تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے فوری اضافہ کیا جائے۔