سابق اٹارنی جنرل یاسر نقوی کا کہنا ہے کہ وہ فعال طور پر اونٹاریو لبرلز کی قیادت کے لیے میدان میں اترنے پر غور کر رہے ہیں۔ یاسر نقوی جو اس وقت اوٹاوا سینٹر کے لبرل ایم پی ہیں، نے دی سٹار کو انٹرویو میں کہا کہ وہ اس بارے میں سنجیدگی سے سوچ رہے ہیں۔ ‘میں صوبے بھر کے لوگوں سے بات کر رہا ہوں اور مجھے بہت مثبت رد عمل ملا ہے کہ مجھے اونٹاریو لبرل پارٹی کی قیادت کے لیے انتخاب لڑنے پر غور کرنا چاہیے۔’
ایک سابق صوبائی لبرل صدر اور کابینہ کے وزیر یاسر نقوی پارٹی حلقوں میں کافی معروف اور مقبول ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی اس وقت ایک دوراہے پر ہے، ہمیں کسی ایسے شخص کی ضرورت ہے جو پارٹی کو دوبارہ بنانے اور ایک مضبوط ٹیم بنانے کے لیے تجربہ اور قابلیت رکھتا ہو ، ایک ایسا شخص جو ڈگ فورڈ سے ہمارے صوبے کو پہنچنے والے نقصان کو ختم کر سکے۔’