بنگلا دیشی ائیرفورس پائلٹ کو فلم ’ٹاپ گن‘ کا سین دہرانا مہنگا پڑگیا۔
بنگلا دیشی ائیر فورس کے پائلٹوں کا ایڈونچر اس وقت حادثے میں بدل گیا جب انہوں نے اپنے روسی ساختہ یاک 130 طیارے کو ہوا میں قلابازیاں دینے کی کوشش کی۔
حادثے کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کم بلندی پر قلابازیاں کھاتا ہوا طیارہ رن وے سے ٹکرا کر فضا میں بلند ہوا۔
ایڈونچر ناکام ہونے کا احساس ہوتے ہی دونوں پائلٹوں نے طیارے سے باہر چھلانگ لگا دی، بدقسمتی سے ایک پائلٹ جان کی بازی ہار گیا جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔
برطانوی اخبار ڈیلی میل کے مطابق حادثہ 9 مئی کو چٹاگانگ میں پیش آیا۔