لاہور (اے ون نیوز) پولیس نے زمان پارک کو جانے والے تمام راستے بلاک کر دیے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس کی بھاری نفری نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی لاہور میں واقع رہائش گاہ زمان پارک کو گھیر لیا ہے۔ پولیس نے زمان پارک کو جانے والے تمام راستے بند کر دیے ہیں۔
پولیس نے زمان پارک کے قریب شہر کی مصروف ترین کینال روڈ پر ٹریفک کی آمد و رفت بھی بند کر دی ہے۔