اہم خبریںپاکستانپنجابتازہ ترین

سیالکوٹ،حاملہ بہو کے بہیمانہ قتل کیس میں لرزہ خیز انکشافات

سیالکوٹ(اے ون نیوز) پنجاب کے شہر ڈسکہ میں سسرالیوں کے ہاتھوں حاملہ بہو کے بہیمانہ قتل کے کیس میں لرزہ خیز انکشافات سامنے آگئے۔

اے ون ٹی وی کے مطابق سسرالیوں نے بہو کو قتل کرنے کے بعد لاش کے ٹکڑے کرکے بوری میں بند کرکے نالے میں پھینک دی تھی۔ لڑکی کا شوہر بیرون ملک مقیم ہے اور ساس صغراں، نند یاسمین، نواسے عبداللہ سمیت 4 افراد نے مل کر لڑکی کو بے دردی سے قتل کیا۔ خون کا رشتہ سفید ہوگیا اور ساس مقتولہ کی سگی خالہ تھی۔

بیٹی سے کئی روز تک فون کرنے کے باوجود رابطہ نہ ہونے پر اس کے والد نے تھانے میں ایف آئی آر درج کرائی اور بیٹی کے سسرالیوں پر شک کا اظہار کیا۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کو گرفتار کیا تو دوران تفتیش سفاک ملزمان نے اپنے اس گھناؤنے اقدام کا اعتراف جرم کرلیا۔

ابتدائی تفتیش میں پتہ چلا کہ زارا کی شادی 4 سال قبل اپنے خالہ زاد عبدالقدیر سے ہوئی تھی اور وہ سعودی عرب میں اپنے شوہر کے ساتھ ہی رہتی تھی لیکن اکثر و بیشتر اپنے ایک اڑھائی سالہ بیٹے کے ساتھ پاکستان آتی رہتی تھی اور 9 ماہ کی حاملہ تھی۔

زہرہ ایک ماہ پہلے پاکستان واپس آئی اور میکے میں رہائش پذیر تھی لیکن پھر ساس نندوں نے دھوکے سے اپنے گھر بلایا اور سوتے میں قتل کردیا۔ ساس کو شکوہ تھا کہ اس کا بیٹا بیوی سے بہت محبت کرتا تھا اور اس کو اکاؤنٹ میں پیسے بھی بھیجتا تھا جو اس کے لیے ناقابل برداشت تھا اور اسے ڈر تھا کہ ایک بار پھر امید سے ہونے پر بہو بیٹے کو مکمل طور پر قابو میں کرلے گی۔

ملزمہ صغراں نے بہو کے کردار پر انگلی اٹھائی اور جادو ٹونے کا الزام بھی لگایا تاہم طلاق دلوانے میں ناکامی پر بیٹی یاسمین کے ساتھ مل کر زارا کے قتل کا منصوبہ بنا لیا۔ساس نے اپنے ایک رشتے دار نوجوان نوید کو بیرون ملک بھیجنے کا جھانسہ دے کر قتل کے لیے آمادہ کیا۔ چاروں ملزمان نے بہو کو گلا گھونٹ کر قتل کرنے کے بعد چہرے کو جلاکر لاش کے ٹکرے ٹکرے کرکے بوری میں بند کرکے نالے میں بہادی۔

پولیس نے محلے اور بازار کی سی سی ٹی وی تحویل میں لی جس سے نوید اور ملزمہ صغراں کے ٹوکہ اور چھری خریدنے کی تصدیق ہوگئی۔

واضح رہے کہ مقتولہ اڑھائی سالہ بیٹے کی ماں تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button