پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور سابق وزیر موسمیات زرتاج گل اینٹی کرپشن کے ریڈار پر آ گئیں ۔
تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے زرتاج گُل کو طلبی کا نوٹس جاری کر تے ہوئے 24 جنوری کو پیش ہونے کا حکم دے دیا ، اینٹی کرپشن نے زرتاج گل کے ہمراہ ان کے شوہر اور دیگر افراد کو بھی طلب کیا ہے ، واضح رہے کہ زرتاج گل کے خلاف ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن اور کمیشن لینے کے الزامات عائد ہیں۔