کراچی(اے ون نیوز)کراچی کے چڑیا گھر میں بیمار ہتھنی (نورجہاں)انتقال کر گئی جس کی تصدیق ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سیف الرحمان نے کی۔
چڑیا گھر کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نورجہاں کا کچھ ماہ پہلے آپریشن کیا گیا تھا، جس کے بعد پیچیدگیوں کے باعث ہتھنی کو چلنے پھرنے میں دشواری تھی۔انتظامیہ کے مطابق کچھ دن قبل ہتھنی نورجہاں تالاب میں جاکر بیٹھ گئی اور پھردوبارہ نا اٹھ سکی۔
دوسری جانب ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سیف الرحمان کا کہنا ہے کہ کل سے ہتھنی نورجہاں بخار میں مبتلا تھی جسے بچانے کے لیے تمام کوششیں کی گئیں۔انہوں نے بتایا کہ نور جہاں کاعلاج عالمی ماہرین کی زیر نگرانی میں کیا گیا،گزشتہ دنوں ہتھنی کے علاج کےلیےفورپازکی ٹیم بھی کراچی آئی تھی۔
سیف الرحمان کا کہنا ہے کہ ہتھنی نور جہاں کے انتقال پر دکھ ہوا ہے۔