اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

سائفر کیس میں سابق سیکرٹری خارجہ کے ریکارڈ کرائے گئے بیان کی کاپی سامنے آ گئی

اسلام آباد(اے ون نیوز)سائفر کیس میں سابق سیکرٹری خارجہ کے ریکارڈ کرائے گئے بیان کی کاپی سامنے آ گئی ،سابق سیکرٹری خارجہ سہیل محمود نے 22 جنوری کو اپنا بیان قلمبند کروایا تھا ،8 مارچ 2022 کو واشنگٹن میں پاکستانی سفیر نے ٹیلیفونک رابطہ کیا ۔

7 مارچ 2022 کو امریکی وزیر خارجہ سے ہونے والی ملاقات کے بارے میں بتایا گیا ،ملاقات میں ڈپٹی ہیڈ آف مشن، امریکی اتاشی اور اسسٹنٹ سیکرٹری موجود تھے ،ملاقات میں بتایا گیا کہ وزارت خارجہ کو سائفر ٹیلی گرام موصول ہوا ہے۔

سائفر ٹیلی گرام بند لفافے میں موجود تھا جسے 8 مارچ 2022 کو حسب گوہر کے حوالے کیا گیا ،22 مارچ 2022 کو سائفر بانی پی ٹی آئی نے ایک عوامی جلسے میں لہرایا،27 مارچ 2022 کو سائفر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے حوالے کیا گیا تھا ،سائفر سے متعلق نوٹ امریکی ایڈیشنل سیکرٹری فیصل نیاز ترمذی نے بھیجا تھا ۔

28 مارچ 2022 کو مجھے میٹنگ کے لیے فوری بنی گالہ پہنچنے کا کہا گیا ،بنی گالہ میٹنگ طہ شدہ نہیں تھی، فوری طلب کی گئی تھی ،میٹنگ میں وزیر اعظم، شاہ محمود قریشی اور اعظم خان موجود تھے ،بنی گالہ میٹنگ کے بعد میں سائفر کی کاپی محفوظ رکھنے کے لیے ساتھ لے گیا ،سائفر کاپی سے متعلق میٹنگ کے کوئی منٹس تیار کرنے کا نہیں کہا گیا تھا۔

سائفر ٹیلی گرام سے متعلق 8 اپریل 2022 کو کابینہ کی میٹنگ ہوئی تھی،یہ طے ہوا کہ وزارت خارجہ کی جانب سے سائفر ٹیلی گرام سے متعلق پارلیمنٹ میں ان کیمرہ بریفنگ دی جائے،ستمبر 2022 تک سائفر ٹیلیگرام کی کاپی وزارت خارجہ کو واپس نہیں ملی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button