اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

عمران خان نے شیر افضل مروت کو زور دار جھٹکا دیدیا

راولپنڈی (اے ون نیوز )بانی پی ٹی آئی عمران خان نے شیر افضل مروت کو بطور وکیل صفائی پیش ہونے سے روک دیا ۔

اے ون ٹی وی کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی جانب سے جیل انتظامیہ اور عدالت کو بھی آگاہ کر دیا گیاہے ، عمران خان نے کہا کہ شیر افضل مروت میرا وکیل نہیں ہے اور اسے جیل داخل نہ ہونے دیا جائے ۔

بانی پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت سے متعلق تحریر بھی لکھوا دی ہے ، شیر افضل مروت عمران خان سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل پہنچے تھے ، شیر افضل مروت گیٹ نمبر پرپانچ سے اڈیالہ جیل ڈیوڑھی تک پہنچے لیکن انہیں واپس بھجوا دیا گیا ۔

شیر افضل مروت کے اڈیالہ جیل پہنچنے پر جیل انتظامیہ نے بانی پی ٹی آئی کو آگاہ بھی کیا تھا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button