
واشنگٹن (اے ون نیوز)امریکی صدر نے یوکرین کے لئے تمام فوجی امداد روک دی.
امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکا زیلنسکی کے غیرسنجیدہ رویے کو زیادہ دیر تک برداشت نہیں کرے گا، یوکرینی صدر کے رویے سے لگتا ہے یہ شخص امن نہیں چاہتا.
یورپ نے زیلنسکی کو صاف بتا دیا امریکا کے بغیر کام نہیں کرسکتے، ترجمان وائٹ ہاؤسکے مطابق ٹرمپ یوکرین کے صدر زیلنسکی پر امن مذاکرات کے لئے دباؤ ڈالنا چاہتے ہیں، زیلنسکی کو جنگ کے خاتمے کے لئے روس کے ساتھ مذاکرات کرنے ہوں گے.
یوکرینی صدر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس کے ساتھ جنگ کا خاتمہ ابھی بہت دور ہے، جنگ کو روکنے کے لئے امریکا ہمیں سلامتی کی ضمانت دے.