اہم خبریںتازہ تریندنیا

آسٹریلیا،سرفنگ کرتے ہوئے آدمی پر شارک کا حملہ، لاش تاحال نہ مل سکی

کینبرا (اے ون نیوز) آسٹریلوی پولیس نے تصدیق کی ہے کہ ایک لاپتہ سرفر کو شارک نے نشانہ بنایا، جس کے بعد سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم کو متاثرہ علاقے سے ایک سرف بورڈ ملا جس پر کاٹنے کےواضح نشانات موجود تھے۔

مقامی میڈیا کے مطابق متاثرہ شخص کی شناخت 37 سالہ سٹیون پین کے طور پر کی گئی ہے، جو مغربی آسٹریلیا کے ایک دور دراز ساحلی علاقے وارٹن بیچ پر سرفنگ کے دوران شارک کے حملے میں ہلاک ہوا۔ یہ آسٹریلیا میں حالیہ مہینوں میں پیش آنے والا چوتھا مہلک شارک حملہ ہے۔

الجزیرہ ٹی وی کے مطابق ویسٹرن آسٹریلیا پولیس فورس کے سینئر سارجنٹ کرسٹوفر ٹیلر نے بیان میں کہا "میں تصدیق کرتا ہوں کہ ہماری تلاش اب ریسکیو نہیں بلکہ بازیابی کا آپریشن ہے۔” پولیس کے مطابق سرفر کی لاش تاحال نہیں ملی۔ پولیس کے ایک علیحدہ بیان میں کہا گیا، "پانی سے ایک سرف بورڈ ملا ہے، جس پر کاٹنے کے نشانات موجود ہیں۔”

میڈیا رپورٹس کے مطابق حملے سے چند لمحے پہلے پانی میں ایک شارک دیکھی گئی تھی، اور عینی شاہدین نے دوپہر کے وقت اس مقام سے چیخنے کی آوازیں سنی تھیں جہاں متاثرہ شخص سرفنگ کر رہا تھا۔ سیون نیوز آسٹریلیا کے مطابق متاثرہ شخص تقریباً 50 میٹر (164 فٹ) دور سینے تک پانی میں موجود تھا اور اس کے ساتھ دو دیگر سرفرز بھی تھے لیکن وہ اس کی مدد نہیں کر سکے۔

فروری میں آسٹریلیا کے مشرقی جزیرے کے قریب ایک 17 سالہ لڑکی کو شارک نے ہلاک کر دیا تھا، جبکہ جنوری میں جنوبی آسٹریلیا میں ایک 28 سالہ سرفر شارک کے حملے میں مارا گیا تھا۔ 28 دسمبر کو کویئنز لینڈ کے ساحل پر سپیئر فشنگ کے دوران 40 سالہ شخص کو شارک نے گردن پر کاٹ کر ہلاک کر دیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button