اہم خبریںتازہ تریندنیا

ایران کے تابڑ توڑ حملے، خلیجی ممالک کے پاس میزائل گرانے والے انٹرسیپٹرز کا ذخیرہ ختم ہونے کا خدشہ

لندن(اے ون نیوز)ایران کے مسلسل حملوں کے بعد خلیجی ممالک کے پاس میزائل اور ڈرون گرانے والے انٹرسیپٹرز کا ذخیرہ ختم ہونے کے خدشات سر اٹھانے لگے۔

امریکی اخبار کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ انٹرسیپٹرز کے استعمال کی رفتار دیکھتے ہوئے کہا جاسکتا ہے کہ ایک ہفتے بعد ان ممالک کو انٹرسیپٹرز کی کمی کا سامنا ہوگا۔

تاہم یواے ای اور قطر نے انٹر سیپٹرز کی کمی سے متعلق خدشات مسترد کر دیے۔

یواے ای اور قطر کا کہنا ہے کہ خلیجی اور عرب ریاستوں کے پاس امریکی فوجی نظام کے ساتھ دنیا کے سب سے جدید فضائی دفاعی نظام موجود ہیں۔

امریکی اخبار کے مطابق یوکرین کی 4 سالہ جنگ میں معاونت کے بعد پینٹاگون کے پاس بھی دفاعی نظام پیٹریاٹ کے میزائلوں کا ذخیرہ کم ہوتا جا رہا ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button