اسلام آباد(اے ون نیوز)ڈالر کی کمی اور کمر تو ڑمہنگائی پاکستانی شہریوں کی حج ادائیگی میں رکاوٹ بن گئی، پاکستان کی تاریخ میں پہلی بارحج کوٹہ دستیاب ہونے کے باوجود حج کرنے والے کم پڑ گئے۔
حکومت نے استعمال نہ کئے جانے والا حج کوٹہ سعودی عرب کو واپس کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کا حتمی فیصلہ وفاقی کابینہ کرے گی۔
رپورٹ کے مطابق حج اخراجات میں بے پناہ اضافے کی وجہ سے بھی پاکستانیوں کی کی بڑی تعداد نے حج کے لئے درخواستیں جمع نہیں کروائیں۔ مہنگے حج پیکج کی وجہ سے بھی حج درخواستیں کم وصول ہوئیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری اسکیم کے تحت 89 ہزار 605 عازمین حج کا کوٹہ مقرر کیا گیا تھا،اس کے برعکس نو ہزار کم درخواستیں موصول ہوئیں۔