اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کیخلاف توشہ خانہ کیس کا بڑافیصلہ سنا دیا

اسلام آباد(اے ون نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے خلاف توشہ خانہ کیس ناقابل سماعت قرار دے دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے توشہ خانہ کیس سے متعلق محفوظ فیصلہ سنا دیا، عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست منظور کرتے ہوئے توشہ خانہ کیس ناقابل سماعت قرار دیا ہے۔

یاد رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے توشہ خانہ کیس ناقابل سماعت قراردینے کی درخواست دائرکی تھی، اس سے قبل سیشن عدالت نے توشہ خانہ کیس کو قابل سماعت قرار دیتے ہوئے سابق وزیراعظم پر فرد جرم عائد کی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button