پاکستانتازہ ترین

آئیڈیاز 2022، پاکستان میں بلٹ پروف بنیان اور ویسکوٹ متعارف

کراچی (اے ون نیوز) پاکستان میں دفاعی ساز و سامان بنانے والی کمپنی نے بلٹ پروف سینڈو بنیان اور ویسکوٹ متعارف کرادی۔

آئیڈیاز 2022 میں حصہ لینے والی کمپنی بی ایس ایف ایسوسی ایٹ کے چیف ایگزیکٹو یحییٰ بختیار صدیقی نے بتایا کہ قمیض کے اوپر پہنی جانے والی ویسکوٹ اور اندر پہنی جانے والی کنسیلڈ ویسٹ یعنی بنیان کو بلٹ پروف بنانے میں امریکی کیویلار اور چینی ساختہ پولی ایتھلین کا استعمال کیا جاتا ہے، یہ دونوں مصنوعات نرم اور آرام دہ ہیں یہ عام بلٹ پروف کی طرح وزنی نہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کیویلار یا پولی ایتھلین کا دھاگہ اسٹیل کی تاروں سے زیادہ طاقتور ہوتا ہے جو ٹی ٹی اور نائن ایم ایم پستول کی گولی کو برداشت کرسکتا ہے۔انہوںنے کہا کہ چینی خام مال سے تیار کردہ بلٹ پروف ویسکوٹ یا بنیان 35 سے 40 ہزار جبکہ امریکی میٹریل سے تیار کی جانی والی ویسکوٹ کی قیمت 55 سے 60 ہزار روپے ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button