اہم خبریںتازہ ترینشوبز

عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ نازیہ حسن کو مداحوں سے جدا ہوئے 23 برس بیت گئے

کراچی(اے ون نیوز)عالمی شہرت یافتہ پلے بیک گلوکارہ نازیہ حسن کو مداحوں سے جدا ہوئے 23 برس بیت گئے، آج ان کی 23 ویں برسی منائی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نازیہ حسن 3 اپریل 1965 کو کراچی میں پیدا ہوئیں، کم عمری میں شہرت پائی اورمحض 35 برس کی عمر میں دنیا سے رخصت ہوگئیں۔

15 برس کی عمرمیں ہی شہرت نازیہ حسن کے قدم چومنے چلی آئی لیکن جب انہوں نے بالی وڈ فلم قربانی میں "آپ جیسا کوئی میری زندگی میں آئے” جیسا منفرد گیت پیش کیا تو گویا پوری دنیا میں ان کی بات بن گئی۔

نازیہ حسن نے اپنے بھائی زوہیب حسن کے ساتھ مل کرپاکستانی موسیقی میں ایک نئی جہت متعارف کروائی، جہاں جہاں اردو پہنچ سکی وہاں وہاں نازیہ حسن کی گلوکاری نے اپنی چھاپ چھوڑی ہے۔

اردو میں ان کے گیتوں اور نغموں میں ڈسکو دیوانے، بوم بوم، آنکھیں ملانے والے مشہور ہوئے جبکہ انگریزی زبان میں ڈریمردیوانے نے دھوم مچائی، دنیا بھرمیں ان کے ساڑھے چھ کروڑ ریکارڈزفروخت ہوئے۔

ورسٹائل گلوکارہ نے پرائیڈ آف پرفارمنس، بیسٹ فی میل پلے بیک سنگر سمیت متعدد ایوارڈز اپنے نام کئے۔

جلد شہرت کی بلندیاں چھونے والی نازیہ حسن بہت جلد دنیا سے رخصت بھی ہوگئیں، وہ لنگ کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا ہوئیں اور محض 35 برس کی عمر میں 13 اگست 2000 کو لندن کے ایک اسپتال میں انتقال کر گئیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button