مستونگ(اے ون نیوز)مستونگ میں عید میلا د النبی کے جلوس میں خود کش حملے میں ڈی ایس پی سمیت 51 افراد شہید ہوگئے جبکہ66 شدید زخمی ہیں.
تفصیلات کے مطابق خود کش دھماکا الفلاح روڈ پر ہوا، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
ضلعی انتظامیہ کا بتانا ہے کہ مستونگ خودکش دھماکے میں 51افراد جاں بحق اور 66 سے زائد زخمی ہوئے، جاں بحق افراد میں ڈی ایس پی مستونگ بھی شامل ہیں۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق مستونگ خودکش دھماکے کے زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے جنہیں ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنر مستونگ عطاء المنعم نے بھی خودکش دھماکے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مستونگ میں دھماکا مدینہ مسجد کے قریب ہوا، مستونگ میں دھماکا بڑی نوعیت کا لگتا ہے تاہم اس حوالے سے معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔
ترجمان کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کا بتانا ہے کہ مستونگ میں ہونے والا دھماکا خودکش تھا۔